Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


مسعودرانا کی آخری فلم

مسعودرانا کی آخری فلم سجرا پیار 16 نومبر 2016ء کو لاہور کے نگینہ سینما میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ اداکار اکمل کے مداحوں کی ایک کوشش تھی جنھوں نے ان کی یاد میں اس غیر ریلیز شدہ فلم کو ریلیز کیا تھا۔

اداکار اکمل کا انتقال 11 جون 1967ء کو ہوا تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ یہ فلم اس تاریخ سے پہلے بن رہی تھی لیکن مکمل ہونے کے باوجود کبھی ریلیز نہ ہو سکی تھی۔ گویا پچاس سال یا نصف صدی بعد یہ فلم سینما کی زینت بنی تھی جس کے بیشتر فنکار اس دنیا سے کوچ کر چکے ہیں۔

فلم کا ہدایتکار ساحل فارانی صرف ایک ہی فلم بنا سکا جبکہ فلم کے جانے پہچانے اداکاروں میں سے صرف فردوس اور زمرد ہی با حیات ہیں لیکن باقی سبھی فنکار ، جن میں اکمل ، اجمل ، مظہرشاہ ، ظہورشاہ ، گل زمان ، منورظریف ، رنگیلا ، سلمیٰ ممتاز ، تانی ، سائیں اختر اور امدادحسین کے علاوہ حزیں قادری ، نسیم بیگم ، فضل حسین اور مسعودرانا بھی اس دنیا سے گزر گئے ہیں لیکن ان کے گیت ہمیشہ گونجتے رہیں گے۔

مسعودرانا کے اپنے عروج کے دور میں گائے ہوئے اس فلم میں دو انتہائی اعلیٰ پائے کے گیت تھے جو فلم کی ہائی لائٹ تھے۔ فلم کا پہلا گیت:

ایک تھیم سانگ تھا جو حیرت انگیز طور پر سائیں اختر پر فلمایا گیا تھا جو خود ایک گلوکار تھے۔ مسعودرانا کا دوسرا گیت:

کسی گمنام اداکار پر فلمایا گیا تھا جو یہ گیت فلم کے مرکزی کرداروں فردوس اور اکمل کے لیے گاتا ہے۔ اس

فلم کے موسیقار ایم وارث تھے جن کے کریڈٹ پر اس فلم کے علاوہ تین اور فلمیں تھیں۔ فلم ، کہانی اور ڈائریکشن کے لحاظ سے بڑی کمزور تھی لیکن اب تک کی معلومات کے مطابق یہ مندرجہ بالا سبھی فنکاروں کی آخری فلم ثابت ہوئی تھی۔



Sanyasi
Sanyasi
(1945)
Kismat
Kismat
(1943)
Nishani
Nishani
(1942)
Farz
Farz
(1947)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.